*کوئٹہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلڈنگ کنٹرول سیل کی بڑی کارروائی، متعدد عمارتیں سیل، 8 افراد گرفتار*

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بلڈنگ کنٹرول سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد عمارتیں سیل جبکہ 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران موسیٰ چیک پوسٹ کے قریب داؤدنامی تعمیر کی جانے والی غیر قانونی عمارت کو سیل کر دیا گیا۔ اسی طرح فاطمہ جناح روڈ پر ہارون نامی تعمیر کی جانے والی عمارت کو بھی سیل کر دیا گیا۔بلڈنگ کنٹرول سیل کی ٹیم نے فاطمہ جناح روڈ پر ایک اور مقام پر غیر قانونی کھدائی اور تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے کام بند کروا دیا اور متعلقہ مقام کو سیل کر دیا۔کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے واضح کیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات، بغیر اجازت تعمیراتی سرگرمیوں اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی منصوبہ بندی، شہریوں کے تحفظ اور تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button