۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی (DMC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اضلاع میں امن و امان، سکیورٹی، انسدادِ منشیات و پوست، تعلیمی و صحت کے اداروں کی فعالیت سمیت مختلف اہم امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹیوں (DICs) کے اجلاسوں کے انعقاد، ان کے منٹس کی بروقت فراہمی، BISA ڈیش بورڈ پر شکایات اور ان پر کی جانے والی کارروائی کی باقاعدگی سے اپ لوڈنگ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی پروفائلنگ اور چوتھے شیڈول میں شامل افراد کے ضلعی سطح پر اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ذیشان لاشاری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹیوں (DICCs) کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں اور دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور دیگر حساس عناصر سے متعلق پروفائلز کو متعلقہ انٹیلی جنس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اپ ڈیٹ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ چوتھے شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی، ان کے خلاف کیے گئے اقدامات اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق معلومات بروقت فراہم کی جائیں تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس میں جوائنٹ رسپانس سینٹرز (JRCs) کے قیام اور موجودہ آپریشنل صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں JRCs قائم نہیں ہوئے وہاں قیام میں حائل رکاوٹوں، موجودہ پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔انسدادِ پوست/بھنگ (Cannabis) آپریشنز کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز ابتدائی سروے کے ذریعے متعلقہ اضلاع میں پوست اور بھنگ کی کاشت سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع، تحصیل اور موضع، نشاندہی شدہ مقامات کے طول و عرض، زمین کی حیثیت، زیرِ کاشت رقبے اور کاشت کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات مرتب کی جائیں گی.کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ضلعی سطح پر سکیورٹی اسیسمنٹ کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہم سکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی، ان کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور صوبائی حکومت سے درکار تعاون کی تفصیلات واضح طور پر فراہم کی جائیں تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ رپورٹس بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔تعلیم اور صحت کے شعبوں کے حوالے سے مدارس کی ریگولیشن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کے خلاف اقدامات، محکمہ تعلیم کے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی، فعال کیے گئے اسکولوں اور BHUs/ڈسپنسریوں کی تعداد سمیت سرکاری و نجی ہاسٹلز کے معائنہ و مانیٹرنگ کا ڈیٹا آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے۔اجلاس میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف اقدامات سے متعلق پیش رفت اس بھی آگاہ کیا جائے ۔کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ تمام زیرِ التوا رپورٹس جلد مکمل کرکے پیش کی جائیں اور مؤثر مانیٹرنگ اور عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان، سکیورٹی اور عوامی خدمات سے متعلق امور پر پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر ذیشان لاشاری
جولائی 27, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کی مجموعی کارکردگی اور ویکسینیشن سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس
اپریل 8, 2026






