کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کرایوں پر نظر ثانی اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ علی درانی سمیت ممتاز ٹرانسپورٹرز حاجی میر دولت لہڑی، حاجی میر حکمت لہڑی حاجی عبداللہ ناصر، حاجی جمعہ خان سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں ممکنہ اضافے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ ڈویژن میں درپیش اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور کرایوں کے تعین سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر فی کلومیٹر کرایہ ریٹ کی ازسرنو تجدید کی جائے جبکہ کرایوں میں اضافے سے متعلق سفارشات مشاورت کے بعد مرتب کر کے پیش کی جائیں۔ اجلاس میں ایرانی تیل کے استعمال سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی اور اس حوالے سے جاری ریگولیشن کے عمل پر بھی غورو خوض ہوا۔کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹرز کی تمام تجاویز اور مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا اور قابلِ عمل نکات پر فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ایسا قابلِ عمل حل تلاش کیا جائے گا جس سے عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غیر ضروری چیک پوسٹوں اور بلاجواز کارروائیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت دی گئی کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
Read Next
4 ہفتے ago
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
4 ہفتے ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر ذیشان لاشاری
جولائی 27, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026

