سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے،وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ

سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے، حتمی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت سے کیا جائےگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں بلدیاتی نظام کو مزید بااختیار بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے جامع مشاورت کا اعلان کردیا۔وزیر اعلٰی مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور ضیاءُ الحسن لنجار پر مشتمل دو رکنی وزارتی کمیٹی سیاسی جماعتوں، تاجروں، صحافیوں سے بات چیت کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button