وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید طارق حسین شاہ جاموٹ کے ہمراہ حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HDA) کے تحت 600 گز کے رقبے پر تعمیر کی جانے والی پانچ منزلہ جدید لائبریری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائبریریاں کسی بھی معاشرے میں علم، شعور اور فکری تربیت کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ حیدرآباد میں جدید لائبریری کا قیام نوجوان نسل کو مطالعے، تحقیق اور علم کے حصول کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیمی اور مطالعاتی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ انہیں مثبت، تعمیری اور علمی سرگرمیوں کے لیے بہتر ماحول میسر آسکے۔اس منصوبے کی تعمیر میں حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل افشاں رباب کی کاوشیں قابلِ ذکر ہیں، جن کی کوششوں سے یہ اہم تعلیمی منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے۔میئر حیدرآباد نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے سڑکوں، نکاسی آب اور بنیادی شہری سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیم، علم اور نوجوانوں کی فکری نشوونما سے متعلق منصوبے بھی یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے تعاون سے حیدرآباد میں عوامی سہولیات اور شہری ترقی کے منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Read Next
37 منٹس ago
سندھ ایک تھا،ایک ہے اور ایک رہے گا،تقسیم سے متعلق کوئی بھی تجویز کو قبول نہیں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
45 منٹس ago
سندھ کے چھ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے میئرز کی جانب سے صوبے کی تقسیم کی تجویز کی سخت مخالفت
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کراچی کے ایک ضلع میں ووہان طرز کا آزمائشی شہری نظام شروع کرنے کی تجویز
3 دن ago
کورنگی میں پانی کی فراہمی اور منصفانہ تقسیم کے لئے جدید طریقہ کار وضع کیا جائے گا،وزیر بلدیات سندھ
4 دن ago
*چائنا تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے کنٹری ہیڈ مسٹر وانگ کی قیادت میں وفد کی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات*
Related Articles
محض ریفرنڈم کی بات کرنے سے کوئی نیا صوبہ قائم نہیں ہوسکتااس کے لئے آئینی تقاضے پورے کرنا ہوں گے،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
4 دن ago
سی ایم بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے طلباء کے وفد کی وزیر بلدیات سندھ سے ملاقات
5 دن ago




