سی ڈی اے افسران کے لیے ترقیوں کی راہ ہموار، 13 افسران کے ترقیاتی کیسز زیر غور آ گئے

ترقیوں سے قبل تمام افسران کے خلاف زیر التوا انکوائریوں اور تحقیقات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ سی ڈی اے کے کنفیڈینشل سیل نے ایف آئی اے کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔فہرست میں سابق ڈائریکٹر حبیب اللہ شیخ سمیت محمد خالد نواز، محمد اشعر زرداری، خالد محمود آصف اور دیگر افسران شامل ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سابق ڈائریکٹر حبیب اللہ شیخ کو لازمی ریٹائرمنٹ کی سزا دی جا چکی ہے، جبکہ ان کی اپیل تاحال زیر غور ہے۔کیا ایف آئی اے کی رپورٹ سی ڈی اے افسران کی ترقیوں کا راستہ صاف کرے گی؟

جواب دیں

Back to top button