لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے نان پی یو جی ایف ملازمین کے سکیل کی اپگریڈیشن کے کیسز پر زیر غور کے لئے اجلاس طلب

پشاور( بلدیات ٹائمز) لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے نان پی یو جی ایف ملازمین کے سکیل سولہ کے ملازمین کی سکیل نمبر سترہ میں اپگریڈ یشن کے کیسز کو زیر غور لانے کے لئے اپگریڈ یشن کمیٹی کی علیحدہ علیحدہ میٹنگز 2 اور 3 اکتوبر 2025 کو لوکل کونسل بورڈ پشاور میں طلب کر لی گئی ہیں میٹنگز کا انعقاد ایڈیشنل سیکریٹری ایسٹبلشمنٹ کی صدارت میں ہو گا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں ان میٹنگز کی صدرات ڈپٹی سیکریٹری فنانس LCB کے سپرد تھی مگر کیسز میں مزید شففافیت لانے کے لئے اپگریڈ یشن کمیٹی میں ضروری ترامیم کی گئی تا کہ سکیل سولہ کے نان پی یو جی ایف سٹاف کو ترقی کے بہتر اور شفاف مواقع فراہم کئے جا سکیں مزید برآں پشاور میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے دونوں زونز کے نان پی یو جی ایف ملازمین کی علیحدہ علیحدہ سینیارٹی لسٹیں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button