محکمہ بلدیات پنجاب نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا ہے
۔انھیں فوری طور پر لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تقرری کے منتظر احمد بلال مخدوم کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔






