پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محمد فیصل سلیم ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

اسد اللہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کو فوری طور پر تبدیل کر کے۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ خرم پرویز آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو یہاں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر، پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی (PRMSC) تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے بڑی تعداد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شرینہ غلام مرتضٰی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

احمد ہارون کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔سارہ لونی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ناروال تعینات کردیا گیا ہے۔شگفتہ جبین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔محمد فضل عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال تعینات کردیا گیا ہے۔مرحبا نعمت کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔محمد شاہد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی تعینات کردیا گیا۔علیزہ ریحان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم تعینات کردیا گیا ہے۔انور علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔سفیان دلاور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیا ہے۔طارق عثمان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے۔عائشہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button