وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیرا کی سرکاری گاڑی کو کار ریلی میں استعمال کرنے کا سخت نوٹس لے لیا….!!!!ایکس پر بیان میں کہا کہ ویڈیو میں ایک کار ریلی دکھائی دے رہی ہے جس میں پیرا کی گاڑی دیگر گاڑیوں کے ساتھ شریک ہے۔
ایک ریگولیٹری اتھارٹی کے وسائل کا اپنے مینڈیٹ سے ہٹ کر غیر سنجیدہ مقاصد کے لیے استعمال انتظامی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہے..اسی معاملے پر حکومت پنجاب نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔





