ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

پارکنگ پلازہ کی تینوں بیسمنٹ پر فنشنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ پلازہ کے اوپری حصے پر سٹنگ ایریا کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹنگ ایریا میں لائٹس اور ٹائلز کے سیمپلز کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تینوں بیسمنٹ میں جاری فنشنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اےنے مال روڈ سے نیلا گنبد تک لنک روڈ پر اسفالٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ سسٹم کی تنصیب، پینٹ اور فلورنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ سے منسلک دیگر تعمیراتی کام کی فنشنگ بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو یومیہ بنیادوں پر پراگریس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ٹیپا،نیسپاک،کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






