طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپااقرارحسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کوترقیاتی منصوبوں کےمتعلق بریفنگ دی۔اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے نے نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے فنشنگ کے کاموں،پارکنگ پلازہ کے اوپری حصے پر جیومیٹری اور سٹنگ ایریا کے لے آؤٹ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ میں 62 دکانیں تعمیر، فنشنگ تکمیل کے قریب ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نےپارکنگ سسٹم کی تنصیب، پینٹ اور فلورنگ کا کام اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ سے منسلک دیگر تعمیراتی کام کی فنشنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ناصر باغ پارکنگ پلازہ کے فنشنگ کاموں کا بھی جائزہ لیا۔انہیں بریفنگ میں بتایاگیاکہ ناصر باغ پارکنگ پلازہ کے فنشنگ کے کام تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 88 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ پارکنگ پلازہ میں پارکنگ مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب، الیکٹریفکیشن،لفٹ اور کیمروں کی تنصیب کا کام آخری مراحل میں ہے۔ناصر باغ کے اطراف فٹ پاتھ کی تعمیر اور پارکنگ پلازہ کے داخلی و خارجی راستوں پر کام تکمیل کے قریب ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ سسٹم سے منسلک کاموں کا معیار سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ٹیپا،نیسپاک،کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران موجودتھے۔

جواب دیں

Back to top button