ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاسینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر عثمان عارف ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر، سینئرایڈووکیٹ سپریم کورٹ عثمان عارف کا ٹریفک حادثہ میں انتقال کرگئے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔انہوں نے کہاکہ قانونی امور میں سینئر لیگل ایڈوائزر عثمان عارف مرحوم کی ایل ڈی اے کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی نے کہاکہ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عثمان عارف کی ناگہانی موت سے قانونی اور انتظامی حلقے ایک مخلص اور قابل شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button