ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین کے زیراہتمام آفس جوہر ٹاؤن میں عظیم الشان محفلِ میلادِمصطفیﷺ کا انعقاد

ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین کے زیراہتمام ایل ڈ ی اے آفس جوہر ٹاؤن میں عظیم الشان محفلِ میلادِمصطفیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میلاد میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لاہور چیمبر آف کامرس سے ناصر حمید اور ملک زمان نصیب نے خصوصی شرکت کی۔محفل میلاد میں تلاوت قرآن پاک قاری رفیق نقشبندی نے کی۔ نعت خوان زبیرقادری، بلال مرغوب قادری، غلام شبیر، سید ندیم شاہ و دیگر نے حضوراکرمﷺ کی شان میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔محفل میلاد میں ایل ڈی اے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔محفل میلاد میں قرعہ اندازی کے ذریعے 5 خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بمعہ اخراجات دیئے گئے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر زنے قرعہ اندازی کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے محفل میلاد کے انعقاد پر ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین کو مبارکباد پیش کی۔وائس چیئر مین ایل ڈ ی اے میاں مرغوب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔لاہور شہرکی تعمیر و ترقی کے ساتھ ایل ڈی اے ملازمین کی ویلفیئراور بہتری کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایل ڈی اے ملازمین کے جائز مطالبات اور ویلفیئر کے اقدامات یقینی بنائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے قرعہ اندازی میں عمرے کے نام نکلنے پر مبارکباد پیش کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ عمرے کے لیے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے نام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ملازمین کو ایمپلائز کوٹہ کے پلاٹوں کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔محفل کے آخر میں تمام شرکاء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ودیگرافسران بھی شریک تھے۔تقریب کی صدارت ایل ڈی اے سٹاف ویلفیئر یونین کے صدرچوہدری رمضان گجر، جنرل سیکرٹری فیصل شہزاد بٹ نے کی۔تقریب میں خواجہ جاوید اسلم صحاف، اعجاز بٹ، خواجہ کاشف بٹ،حاجی رفاقت علی بھٹی، نور شہزاد،طاہر محمود، شیخ محمد رفیق، شیخ محمد مظہر و دیگرافسران و ملازمین نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button