*چینی صنعتی وفد کی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے ملاقات*

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ساتھ یہاں چینی صنعتی گروپ گرینڈ ٹاپ کے وفد کی ملاقات کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف کے گرین پراجیکٹ اور سُتھرا پنجاب کے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔ گرینڈ ٹاپ کی سی ای او مس یانگ چن جن Yang Chun Jun کی سربراہی میں چینی وفد میں پریذیڈنٹ وانگ جیان Wang Jian اور دیگر عہدیدار شامل تھے جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود اور ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے صوبائی وزیر کی معاونت کی۔ ملاقات میں چینی کمپنی نے پنجاب حکومت کو جدید سینی ٹیشن آلات اور متعلقہ سافٹ وئیر مہارت شئیر کرنے کی پیشکش کی۔ فریقین نے پنجاب میں لینڈفِل سائٹس اور ویسٹ ٹو انرجی کے شعبے میں تعاون کا بھی جائزہ لیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سُتھرا پنجاب کے تحت صوبے میں 150 ڈمپنگ سائٹس بنائی گئی ہیں۔ روزانہ جمع ہونے والے 50 ہزار ٹن ویسٹ کی ری سائیکلنگ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کی سینی ٹیشن مشینری کی تیاری کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے سُتھرا پنجاب کیلئے چھوٹی ڈی سلٹنگ یونٹس کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا۔ تنگ گلیوں میں صفائی کیلئے چھوٹے مکینیکل سویپرز بھی ضروری ہیں۔صوبائی وزیر نے چینی وفد کو لکھوڈیر ڈمپنگ سائٹ اور اندرون لاہور کا دورہ کرانے کے انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بجلی سے زیادہ گھریلو استعمال کیلئے گیس کی ضرورت ہے۔ اس لئے ہم ویسٹ سے بائیوگیس کی تیاری کے منصوبوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ چینی کمپنی گرینڈ ٹاپ کے ساتھ ماحول دوست منصوبوں کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سی ای او گرینڈٹاپ مس یانگ چن جن نے کہا کہ چینی گروپ پنجاب کے ساتھ طویل المدتی شراکت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کے ساتھ مشینری کی تیاری اور انرجی منصوبوں میں تعاون ممکن ہے۔ یانگ چن جن نے کہا کہ چین میں دنیا کا سب سے بڑا زیرو ویسٹ انڈسٹریل پارک یومیہ 9300 ٹن کوڑا استعمال کرتا ہے۔ بائیوگیس اور واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں اپنا تجربہ پنجاب سے شئیر کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button