کمشنر لاہور کوپنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے لاہور میں پراجیکٹس وڈویلپمنٹ ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی گجومتہ ہیڈ آفس میں بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرپرسن اتھارٹی صفی اللہ گوندل اور تمام اتھارٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے لاہور میں پراجیکٹس و ڈویلپمنٹ ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، لاہور رنگ روڈ مرمت و بحالی ورکنگ اور فیوچر سکیمز پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے گرد فاریسٹیشن کیلئے پی ایچ اے اور رنگ روڈ اتھارٹی کا منظم رابطہ شہر کو خوبصورت بنائے گا، رنگ روڈ اتھارٹی نادرن لوپ پر غیر قانونی پیدل کراسنگ کے حوالے سے جامع سکیورٹی حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے آپس میں منظم رابطہ کار کے ذریعے لاہور کی خوبصورتی کیلئے کام کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کہ رنگ روڈ کے سولرائزیشن پراجیکٹس انرجی ایفیشینٹ بنانے کیلئے کارآمد ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے ضروری ٹریفک مانیڑنگ و فٹنیس پر خصوصی فوکس کریی، اوورسپیڈنگ کے تدارک کیلئے انفورسمنٹ حکمت عملی کو مزید موثر بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button