کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا داتا دربار کا دورہ،کمپلیکس ڈویلپمنٹ و توسیع پراجیکٹ پیشرفت کا جائزہ

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے لاہور داتا دربار کا دورہ کیا۔ انہوں نے داتا صاحب دربار کمپلیکس ڈویلپمنٹ و توسیع پراجیکٹ پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری اور دعا مانگی۔ انہوں نے داتا دربار کمپلیکس کے صحن ایریا، محرابی برآمدوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار، ٹیپا، نیسپاک اور سی اینڈ ڈبلیو افسران نے تعمیری پیشرفت پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں مرد و خواتین ایریا، لائبریری، مہمان خانہ، آرٹ گیلری، مدینہ فاونڈیشن بارے آگاہ کیا گیا۔ کمشنرلاہور جہانزیب اعوان نے داتا صاحب دربار کے انڈرپاس، اندرونی گنبد، کنٹرول روم اور تزئین و آرائش پورشن پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دربار انڈرپاس تا خالی کرائی گئی پرندہ مارکیٹ ایریاز میں واش رومز کے معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی فیز کے دوران داتا کمپلیکس کے گرد ٹریفک فلو کیلیے بہترین ٹریفک مینیجمنٹ ہونی چاہئیے، ایکوائرڈ جگہ پر تعمیراتی پیشرفت تیزی سے جاری ہے اور مزید ایریا بھی ایکوائرنگ پراسیس میں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کی سیفٹی کیلئے زیر تعمیر حصوں میں عام داخلہ کو سو فیصد بند ہونا چاہئیے،داتاصاحب پیڈسٹرین برج کی کیمروں سے نگرانی کو مرکزی کنٹرول پر بھی فیڈ کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button