ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا جناب اسلام زیب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس جناب محمد یحییٰ آخونزادہ کی مشترکہ صدارت میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبے کی بہتری کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی، جن میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی، پینے کے صاف پانی اور سیکیورٹی انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی گئی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹیوشنل سپورٹ پراجیکٹ جو ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ہے، کے تحت کمپوننٹ سی (ایمرجنسی فلڈ رسپانس) کی ذیلی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ ان میں ضلع خیبر، مہمند، باجوڑ اور ٹی ایس ڈی پشاور میں سیلاب سے متاثرہ حفاظتی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو و بحالی، ضلع باجوڑ میں سینی ٹیشن اسکیم راغگان، ضلع مہمند میں سینی ٹیشن اسکیم غلنئی، ضلع مہمند میں موجودہ پینے کے پانی کی سپلائی اسکیموں کی بحالی و سولرائزیشن اور ضلع کرم میں سینی ٹیشن اسکیم صدہ ستین شامل ہیں۔ ان اسکیموں سے سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور ضم شدہ اضلاع کے عوام کو پینے کے صاف اور پائیدار پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔اجلاس میں سول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک عمارتوں کے سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ منظور شدہ منصوبوں پر بروقت، شفاف اور معیاری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔اجلاس میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈیسیگنیٹڈ ڈسٹرکٹس، محکمہ خزانہ اور متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز تکمیل کے لیے نئی ایگزیکٹو کمیٹی قائم
5 دن ago
صوابی پریس کلب کی تقریبِ حلف وفاداری،ثمر بلور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت؛ 15 لاکھ گرانٹ،میڈیا کالونی کے قیام کی یقین دہانی
6 دن ago
خیبر پختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری
1 ہفتہ ago
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اقدامات پر اجلاس
1 ہفتہ ago






