چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اقدامات پر اجلاس منعقد ہوا جس میں نومبر کے دوران 27 اضلاع میں چلائی جانے والی انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (اے ڈی ایس)، سیکرٹری صحت، کوآرڈینیٹر صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (پی ای او سی)، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود مہم کے دوران ہدف کے 97 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ایبٹ آباد، چارسدہ، ہنگو اور کوہاٹ کی کارکردگی گزشتہ مہمات کے مقابلے میں بہتر رہی۔ اس کے علاوہ دسمبر میں بھی ایک اور قومی انسدادِ پولیو مہم چلانے کا منصوبہ ہے۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے اور یہ ملک کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے، مہم کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی طرف سے محمد حنیف رامے کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ گوہر زمان وزیر نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا
5 دن ago
خیبرپختونخوا،ای رجسٹری، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور ایف بی آر کے درمیان ڈیجیٹل انضمام کا افتتاح
6 دن ago
ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی ان کی اولین ترجیح ہے،مشیر بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی گورنر خیبر پختونخواں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
Related Articles
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت ریگولیٹری اصلاحات پر جائزہ اجلاس
2 ہفتے ago
خیبرپختونخوا میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن
2 ہفتے ago




