وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے آسان کاروبار اور گلگت میں فری ٹریڈ زون کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو راغب کرنے کے لیے خصوصی اصلاحات اور موثر اقدامات صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) گلگت کے علاقے سلطان آباد میں فری ٹریڈ زون کے قیام کے لیے تکنیکی و فزیبلٹی سٹڈی کی تیاری کا عمل تیز کرے تاکہ مقامی و بین الاقوامی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو برآمدات میں سہولت، کاروبار کے بہتر مواقع اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری معدنیات و صنعت کو ہدایت کی کہ آسان کاروبار کے حوالے سے درکار تمام ضروری اقدامات جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو آن لائن مکمل معلومات اور رہنمائی کی سہولت میسر آسکے۔اس موقع پر سیکریٹری معدنیات و صنعت نے وزیر اعلیٰ کو آسان کاروبار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات اسد شفیق، سیکریٹری معدنیات و صنعت، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ، سیکریٹری قانون اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس
3 دن ago
گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز کا باقاعدہ آغاز: ضلع شگر میں حق دارانِ اراضی کی ابتدائی فہرست جاری
4 دن ago
*ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان احسان علی نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*
4 دن ago
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اور گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلا اجلاس
Related Articles
گلگت بلتستان کے گلیشیئرز پاکستان کی آبی سلامتی کا اہم سرچشمہ ہیں،ان کے تحفظ کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے:وزیراعلیٰ امجد حسین
6 دن ago
بڑے ہسپتالوں کی آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
1 ہفتہ ago
*گلگت بلتستان،رجسٹرڈ ووٹرز کے ووٹ دیگر بلدیاتی اداروں میں منتقل کرنے پر مکمل پابندی عائد*
1 ہفتہ ago



