وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس استثنیٰ کے آن لائن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت بلتستان کے تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس استثنیٰ کے آن لائن سسٹم (GB-TERS)کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاک چین تجارت کے حوالے سے حاصل ہونے والی ٹیکس استثنیٰ کی سہولت سے گلگت بلتستان کے تاجروں اور عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ صوبائی حکومت نے آن لائن سسٹم کے ذریعے ایک شفاف پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کا بنیادی مقصد اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا اور کسی کے ساتھ ناانصافی کی روک تھام ہے۔ٹیکس استثنیٰ سکیم کا مقصد مقامی تاجروں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس سکیم سے استفادہ کرنے کے لیے رجسٹرڈ فرم یا پارٹنرشپ کمپنی کا ہونا لازمی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری منرلز اینڈ انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ گلگت میں ٹریڈ فری زون کے قیام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر تجاویز تیار کی جائیں، جہاں مقامی اور بین الاقوامی تاجروں کو کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے رابطہ کاری اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے گلگت میں ٹریڈ فری زون کے قیام کو عملی جامہ پہنائے گی۔

جواب دیں

Back to top button