گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق خان نے گورنر ہاؤس گلگت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کینیڈین ہائی کمیشن کی سربراہ برائے تعاون و ترقی ہیریئٹ روس بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری صحت، سیکریٹری سیاحت، سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ بلدیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی ترقی، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے دیہی ترقی، توانائی، کان کنی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی جانب سے شریک حکام نے خطے کی ترقیاتی ترجیحات اور معاشی و سماجی ترقی کے لیے اہم شعبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے گلگت بلتستان پر اثرات، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے خطرات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے حساس پہاڑی خطے کو موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون، جدید ٹیکنالوجی اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خطے کی پائیدار ترقی، موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بین الاقوامی شراکت داری اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
Read Next
43 منٹس ago
چوبیس سال کے طویل عرصے بعد نئے قانونی فریم ورک کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
1 دن ago
گندم کی ترسیل کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ،سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان کا نوٹس،چھان بین کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
3 دن ago
شہری علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بے ہنگم تعمیرات کا ہے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سید جلال علی شاہ کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا ۔۔۔۔
7 دن ago
سولہ میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے وزیر اعظم افتتاح کریں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
Related Articles
گلگت بلتستان حکومت کا کسان دوست اقدام،گندم کا معیاری بیج 50 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کا فیصلہ
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار
2 ہفتے ago




