بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،3 مسمار ایک سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ ایک کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں خورد پور،موضع نہلہ،سلطان کے اور مانک روڈ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button