بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے آپریشن کے دوران 6 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون حرا عمران اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹر محمد عرفان اور دیگر پر مشتمل اسکواڈ نے مومن پورہ، مناواں، سلامت پورہ اور تاج باغ کے علاقوں میں کارروائی کی۔






