ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے کا *اقبال* بلند کر دیا،بڑی تعداد میں غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی نشاندہی

لاہور(بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام)ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون ٹو کے افسران نےاقبال ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ قائم کر کے اپنے *چیف* کا اقبال بلند کر دیا ہے۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق شعبہ ٹاؤن پلاننگ ٹو کے افسران جن میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پیش پیش ہیں نے مختصر عرصہ میں اقبال ٹاون میں ایک سو سے زائد رہائشی اور کمرشل غیر قانونی تعمیرات مکمل کروائی ہیں۔جس سے اقبال ٹاؤن کے رہائشی اور کمرشل ایریاز کا حلیہ بگڑ گیا ہے وہاں ایل ڈی اے کو نقشہ و کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔ایل ڈی اے کی پرانی سکیم اقبال ٹاؤن کے جن بلاکس میں غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی بھرمار کی گئی ہے ان میں آصف بلاک،بدر بلاک، چناب بلاک، کالج بلاک،گلشن بلاک، ہما بلاک، ہنزہ بلاک ،جہانزیب بلاک، کامران بلاک ،کریم بلاک، کشمیر بلاک،خیبر بلاک،مہران بلاک،مسلم بلاک،نرگس بلاک،نیلم بلاک،نشتر بلاک،نظام بلاک، پاک بلاک، رچنا بلاک،راوی بلاک،رضا بلاک، سکندر بلاک، ستلج بلاک، عمر بلاک اورزینت بلاک شامل ہیں۔زیادہ تر غیر قانونی تعمیرات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریحان کے دور میں ہوئیں جنھوں نے اوپر حصہ پہنچا کر بعد ازاں اپنا تبادلہ گلبرگ کے پُرکشش ایریا میں کروا لیا اور اقبال زون کا ایریا اپنے قریبی دوست اور ساتھی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نجف کو دلوا دیا۔جو غیر قانونی تعمیرات شروع اور مکمل کروانے کا کام تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔اقبال ٹاؤن میں چند سالوں میں جس طرح غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کا ذور ہے وہ وقت دور نہیں کہ اقبال ٹاؤن بھی پکی ٹھٹھی بن جائے گا۔رہائشی تعمیرات بغیر نقشہ منظوری کروائی جا رہی ہیں تاکہ مالکان کھل کر بلڈنگ بائی لاز،ریگولیشنز اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزیاں کریں۔متعدد کیسیز ایسے سامنے آئے ہیں کہ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کروائی گئی ہیں۔جس کی وجہ سے مخصوص مارکیٹ سے ہٹ کر تجارتی سرگرمیاں گلی محلوں میں پھیل چکی ہیں جس سے ناصرف علاقے کے مکینوں کا سکون برباد ہوا ہے بلکہ اقبال ٹاؤن کا حسن بھی ماند پڑ گیا ہے۔اقبال ٹاؤن کے ہر بلاک میں کمرشل مارکیٹ ہے جس سے ملحقہ گھروں کو غیر قانونی طور پر کمرشل کیا گیا ہے اس کے علاوہ مارکیٹ کیلئے مخصوص ایریا کی بجائے گنجان رہائشی ایریاز میں دکانیں، مارکیٹں،سکولز، ہسپتال، کلینک،بیوٹی پارلرز ،سٹور اور دفاتر وغیرہ شامل ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق اقبال ٹاؤن کے صرف کچھ ایریا مختصر عرصہ میں 70 کے قریب غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی ہوئی ہے جس میں 104 پاک بلاک،172 کریم بلاک،232 عمر بلاک،راوی بلاک غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن 27 گھروں کی تعمیر،698 عمر بلاک، 540 عمر بلاک، 172 راوی بلاک، 616 راوی بلاک، 200 عمر بلاک،239 پاک بلاک،26 رضا بلاک،421 کریم بلاک، 435 کریم بلاک، 695 گلشن اقبال روڈ نظام بلاک،652 نشتر بلاک، 164 پاک بلاک،436 عمر بلاک، 512 پاک بلاک،666 نشتر بلاک، 283 پاک بلاک، 164 آصف بلاک، 455 پاک بلاک،585 جہانزیب بلاک، 221 نیلم بلاک،159 آصف بلاک تین غیر قانونی گھروں کی تعمیر، 196 آصف بلاک،8 آصف بلاک غیر قانونی کمرشل ہال،449 پاک بلاک،541 جہانزیب بلاک، 540 عمر بلاک،1108 راوی بلاک،616 راوی بلاک،508 راوی بلاک،662 راوی بلاک اور بڑی تعداد میں کریم بلاک سمیت دیگر میں رہائشی کی آڑ میں کمرشل تعمیرات شامل ہیں۔ان میں سے زیادہ تر غیر قانونی تعمیرات رہائشی ایریاز کی ہیں۔مین روڈز اور کمرشل ایریاز کے ماسٹر پلان کے برعکس غیر قانونی پھیلاؤ کی تحقیقات کی جائیں تو اس سے کئی گنا زیادہ بغیر نقشہ منظوری،بلڈنگ ریگولیشنز اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزیاں کروا کر تعمیرات مکمل کروائی گئی اور کروائی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button