ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر کا دورہ کیا اور پائن سیکٹر جلد لانچ کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر میں 2 کنال،8 مرلہ،6 مرلہ اور 4 مرلہ کمرشل پلاٹس مارکیٹ میں جلد لانچ کیےجا رہے ہیں۔ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر میں 1 کنال کے رہائشی پلاٹس بھی جلد مارکیٹ میں لائے جا رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ پائن ایونیو پر واقع کمرشل ورہائشی پلاٹس آسان اقساط پر بذریعہ قرعہ اندازی جلد مارکیٹ میں لا رہا ہے
۔انہوں نے بتایاکہ پائن سیکٹر شہریوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک شاندار موقع ہے۔ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر میں ایک کنال کے رہائشی پلاٹس پر مشتمل پریمیئر رہائشی بلاک بنے گا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو سائٹ پلان بارے بریفنگ دی اور بتایاکہ پائن سیکٹر میں ترقیاتی کام ٹائم لائن کے مطابق جلد مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اےنے پائن سیکٹر کےترقیاتی کاموں کے مجوزہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیااورپائن سیکٹر کے مارکیٹنگ اور ڈویلپمنٹ پلان کا روڈ میپ جلد فائنل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر،چیف ٹاؤن پلانر،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،چیف آئی ٹی آفیسر،ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی و پراجیکٹ ڈائریکٹر و دیگر افسران موجود تھے۔






