داتا گنج بخش زون نے چوبرجی چوک ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں پلازہ کا نقشہ پاس کر دیا۔ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے کئی سال سے اس زیر تعمیر کمرشل عمارت کا کام بند کروا رکھا تھا ۔داتا گنج بخش زون شعبہ پلاننگ کی جانب سے نقشہ کی منظوری کی آڑ میں کام تیزی سے شروع کروا دیا گیا۔جس کی اطلاع اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون میاں انوار الحق کاکڑ کو پہنچی تو وہ موقع پر پہنچ گئے جہاں انکشاف ہوا ہے۔100 چوبرجی پارک میں آنے والے اس بڑے پلاٹ کا نقشہ ایم سی ایل کے داتا گنج بخش زون نے منظور کر کے تعمیر کا لیٹر بھی جاری کر دیا۔یہ نقشہ ایک سابق خاتون ٹاؤن پلانر نے پاس کیا۔جس نے بعد پہلے بیسمنٹ کی اجازت دی گئی۔واضع رہے کہ چوبرجی پارک ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مالکان سے کاغذات لے کر کام بند کروا دیا اور ایل ڈی اے پیش ہونے کی تاکید کی۔چوبرجی چوک پلازہ کیس کے بارے میں متعلقہ چیف ٹاؤن پلانر اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو تفصیلی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون شفقت کنگ کے مطابق تعمیراتی کام بند کروا دیا ہے۔کاغذات کی جانچ پڑتال اور کیس کا جائزہ لے کر اگلی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں ایم سی ایل اور اس کے زونز کی جانب سے نقشہ جات منظور کر کے تعمیرات کروانے کی شکایات اور متعدد کیسز سامنے آئے ہیں اعلٰی حکام کی اجازت کے بعد ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں کسی اور ادارے کا غیر قانونی نقشہ پاس کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔عمارتوں کو مسمار کر دیا جائے گا پھر نئے سرے سے ایل ڈی اے میں نقشہ منظوری کی درخواست دینا ہو گی۔داتا گنج بخش زون کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے دعوٰی کیا ہے کہ پلاٹ چوبرجی پارک میں نہیں آتا یہ ہمارا ایریا ہے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ پر ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب، صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی شرکت*
16 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا لاہور ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،مجوزہ ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ
21 گھنٹے ago
ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا،سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو ارسال
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے زیر صدارت اجلاس،پائن سیکٹر ایل ڈی اے سٹی اور لاہور ٹیک پارک فیروز پور روڈلانچ کرنے کا فیصلہ
3 دن ago
ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز پر سرکاری پردہ ڈال دیا،ماسٹر پلان سے مستفید ہونے کیلئے طاقتور ڈویلپرز متحرک
Related Articles
*لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ماسٹرپلان لاہور ڈویژن 2050کی عوامی شنوائی برائے ماحولیات کاانعقاد*
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے نے 23 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نئے تعینات 16 افسران کی بھی تقرریاں
2 ہفتے ago
ڈی جی طاہر فاروق سے ایل ڈی اے میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (جنرل کیڈر)کی ملاقات،16 افسران شامل
2 ہفتے ago



