وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،سپیشئل پلاننگ اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران پنجاب سپیشئل spatial پلاننگ اتھارٹی (پی ایس پی اے) سے متعلق امور، پلاننگ سپورٹ سسٹم، وائلیشںن ڈیٹیکشن سسٹم (وی ڈی ایس) اور لینڈ یوز پلان کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، ڈائریکٹر جنرل بینش فاطمہ، ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے اُم لیلیٰ نے بھی شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ایس اے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے 36 اضلاع کی 129 تحصیلوں میں کمرشل تعمیرات کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیرقانونی کنسٹرکشن کی صورت میں فوراً رپورٹ کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مصنوعی ذہانت کی تربیت کا عمل مکمل اور وی ڈی ایس فعال ہوچکا ہے۔ ذیشان رفیق نے زور دیا کہ سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ساتھ فیلڈ انسپیکشنز بھی جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ سپورٹ سسٹم صرف ماسٹر پلاننگ والی تعمیرات کی منظوری دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کے معاملات میں مزید بہتری کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

جواب دیں

Back to top button