آزادکشمیر اعلٰی افسران کےتقرر و تبادلے،ظفرمحمود خان سیکریٹری ہائر ایجوکیشن تعینات، 12سیکرٹریز کے محکمے تبدیل

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے انتظامی بنیادوں پر اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف محکموں کے سیکریٹریز کو تبدیل کرکے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ظفر خان، سینئر سیکریٹری حکومت، جو اس وقت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات تھے، کو تبدیل کرکے سیکریٹری صدر آزاد جموں و کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ظفر محمود خان، سیکریٹری حکومت، جو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک تھے، کو سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔محمد طیب، سیکریٹری توانائی و آبی وسائل، کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد رقیب خان، سیکریٹری زراعت، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ، آبپاشی و چھوٹے ڈیمز، کو سیکریٹری سماجی بہبود و خواتین کی ترقی تعینات کیا گیا ہے۔انصر یعقوب، سیکریٹری کھیل، امور نوجوانان، ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ، کو سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری تعینات کر دیا گیا ہے۔جاوید الحسن جاوید، سیکریٹری صدر آزاد جموں و کشمیر، کو سیکریٹری کشمیر کاز، فنون و زبانیں تعینات کیا گیا ہے۔رفاقت حسین خان، سیکریٹری سیرا (SERRA)، کو سیکریٹری کھیل، امور نوجوانان، ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ تعینات کر دیا گیا ہے۔سہیل اعظم، سیکریٹری حکومت، جو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک تھے، کو سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔چوہدری عبدالرحمٰن، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن، کو سیکریٹری صنعت و تجارت، محنت و افرادی بہبود، پیمائش و اوزان، معدنی وسائل، سیری کلچر اور محکمہ طباعت و پریس تعینات کر دیا گیا ہے۔عنایت علی، سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، کو سیکریٹری اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں آئندہ احکامات تک سیکریٹری سیرا کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔محمد فرید چوہدری، سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری، کو سیکریٹری توانائی و آبی وسائل تعینات کر دیا گیا ہے۔احسن الحق خان، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ/چیف انجینئر، سینٹرل ڈیزائن آفس مظفرآباد (بی ایس 20)، کو سیکریٹری زراعت، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ، آبپاشی و چھوٹے ڈیمز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کی تقرری سیکریٹریز سلیکشن بورڈ کی سفارشات سے مشروط ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے اور تقرریاں انتظامی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button