آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ آزادجموں وکشمیر کابینہ کا یہ اجلاس اقوام متحدہ،اس کے رکن ممالک بالخصوص سلامتی کونسل کے مستقل اراکین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سلامتی کونسل کی کشمیر پر قرار دادوں کے مطابق جموں وکشمیر میں رائے شماری کے لیے راہ ہموار کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا یہ اجلاس دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران اورجوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتاہے اور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور دفاعِ وطن کے لیے ان شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اجلاس پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتاہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے، قومی سلامتی کے تحفظ اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کی بھرپور حمایت اور مدد جاری رکھی جائے گی۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا یہ اجلاس پشاور میں سکول کی عمارت کی چھت گرنے کے نتیجے میں معصوم طلباء اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔کابینہ اس سانحے میں شہیدہونے والے بچوں اور اساتذہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا یہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کو سراہتاہے، جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو خطے میں پائیدار امن کیلیے ناگزیر قرار دیا۔ کابینہ اس مؤقف کی تائید کرتی ہے کہ گزشتہ آٹھ دہائیوں سے حقِ خودارادیت کی منتظر کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کا حق دیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آزادجموں وکشمیرکابینہ کا یہ اجلاس ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ مذہبی، جغرافیائی، سیاسی اور معاشرتی رشتوں پر فخر کا اظہار کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ یہ تاریخی اور لازوال تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا یہ اجلاس وزیر اعظم افتخار گیلانی کی قیادت پر بھر پور اعتماد، ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کی جانے والی منصوبہ بندی اور فنڈز کے انتظامات کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور اس عزم کااعادہ کر تا ہے کہ فنڈز کی دستیابی پر میگا پراجیکٹس کی بروقت شروعات اور تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
خیبر پختونخوا حکومت نے میڈیکل کالجوں میں آزاد کشمیر کی 22 نشستیں بحال کر دیں
2 دن ago
آزاد جموں و کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس پر مختلف تقریبات،صدر،وزیر اعظم کی شرکت
3 دن ago
چیئرمین ضلع کونسل باغ،آزاد کشمیر پروفیسر سردار اصف کا استعفی منظور،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار علی گیلانی سےچیئرمین ضلع کونسلز، میئرز اور بلدیاتی نمائندگان کے وفد کی اہم ملاقات
2 ہفتے ago






