آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع باغ کی خالی چیئرمین ضلع کونسل کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع باغ میں چیئرمین ضلع کونسل کی خالی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب 26 نومبر کو ہوگا۔چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان کے مستعفی ہونے کے بعد ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر ایاز بشیر نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ضمنی انتخاب کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پونچھ محمد الطاف خان ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ خالد محمود اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں۔الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود اپیلٹ اتھارٹی مقرر کئے گئے ہیں۔ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 17 اور 18 نومبر کو جمع کروائے جا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 نومبر کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 20 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔اپیلوں کی سماعت اور فیصلے 23 نومبر کو ہوں گے۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24 نومبر مقرر ہے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 24 نومبر کو ساڑھے 12 بجے جاری کی جائے گی۔ضلع باغ کی خالی چیئرمین ضلع کونسل کی نشست پر پولنگ 26 نومبر بروز جمعرات ہوگی۔پولنگ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
Read Next
4 دن ago
آزادکشمیر کے سابق وزیر عاصم شریف بٹ کا سٹیٹ سبجیکٹ منسوخ
2 ہفتے ago
آزاد کشمیر،سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) محمد محمود سمیت گریڈ 21 کے دو افسران عہدوں سے فارغ،ایک کی معطلی
3 ہفتے ago
وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت اے جے کے ون پورٹل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
3 ہفتے ago
*آزاد کشمیر،حکومتی سروسز ون ونڈو آپریشن کے تحت آن لائن کرنے کا فیصلہ*
3 ہفتے ago






