وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ خصوصی جائزہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنر استور کی جانب سے چوکی بیگ منی مرگ کے 136 حقدارانِ اراضی کا کیس صوبائی بورڈ کو بھجوایا گیا ہے، جو قابل تحسین اقدام ہے۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر گلگت، سکردو، ہنزہ، شگر، گانچھے، کھرمنگ، نگر اور گوپس /یاسین کی جانب سے بھی پائلٹ پروجیکٹ کے تحت لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت حوصلہ افزا ہے، جس میں مزید تیزی لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) کو ہدایت کی کہ اَن سیٹلڈ ایریاز میں بھی لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کے لیے ضروری ترمیم کا مسودہ تیار کرکے پیش کیا جائے، تاکہ ان علاقوں کے عوام کو بھی قانونی طور پر زمینوں کی ملکیت کا حق دیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے ایس ایم بی آر اور سیکریٹری آئی ٹی کو ہدایت کی کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کے تحت زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ضروری اقدامات کا آغاز کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جعلی انتقالات کی حوصلہ شکنی اور روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ضروری قانون سازی کی جائے تاکہ انتقالات کے عمل کو شفاف بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ پر موثر عملدرآمد کے لیے درکار مالی وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلامی قوانین اور اصولوں کے مطابق خواتین کو وراثت میں جائز حصے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ کلکٹرز متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ محمد علی اختر، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ صفدر خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو دلدار احمد ملک، سیکریٹری قانون فدا حسین، کمشنر دیامر و استور ڈویژن اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سلطان آباد میں فری ٹریڈ زون کے قیام کا ٹاسک دے دیا گیا
3 دن ago
گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز کا باقاعدہ آغاز: ضلع شگر میں حق دارانِ اراضی کی ابتدائی فہرست جاری
4 دن ago
*ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان احسان علی نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*
4 دن ago
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اور گلگت بلتستان ریونیو اتھارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلا اجلاس
Related Articles
گلگت بلتستان کے گلیشیئرز پاکستان کی آبی سلامتی کا اہم سرچشمہ ہیں،ان کے تحفظ کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے:وزیراعلیٰ امجد حسین
6 دن ago
بڑے ہسپتالوں کی آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
1 ہفتہ ago
*گلگت بلتستان،رجسٹرڈ ووٹرز کے ووٹ دیگر بلدیاتی اداروں میں منتقل کرنے پر مکمل پابندی عائد*
1 ہفتہ ago



