وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز (ALF) ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں دیہی معیشت کو زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز کے شعبوں کے ذریعے مستحکم اور خوشحال بنانا شامل ہے۔ اسی مقصد کے تحت ”ون ویلیج، ون پروڈکٹ“ کا تصور متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ مقامی کسانوں اور زمینداروں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے ساتھ مقامی پیداوار کو بھی فروغ دیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر معیاری زرعی ادویات، بیج اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران کے تعاون سے موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گلگت بلتستان میں مشروم فارمنگ کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے استفادہ کرتے ہوئے مقامی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری زراعت کو ہدایت کی کہ مشروم فارمنگ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے اور کسانوں و زمینداروں کو اس شعبے کی جانب راغب کرنے کے لیے ضروری معاونت فراہم کی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ زرعی پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مقامی کسانوں اور زمینداروں کو بروقت زرعی سہولیات اور معاونت کی فراہمی کے لیے کسان کارڈ کا بھی جلد اجرا کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مالز اور بڑے اسٹورز میں مقامی سطح پر تیار کردہ آرگینک اشیاء کی فروخت اور تشہیر کے لیے خصوصی جگہ مختص کرائی جائے تاکہ مقامی اشیاء کی موثر مارکیٹنگ اور فروغ ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ گلگت اور سکردو میں آرگینک اسٹورز کے قیام کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں۔محکمہ زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز میں آن لائن پورٹل کا نظام متعارف کرانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری زراعت اور سیکریٹری آئی ٹی کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت یقینی بنانے کے ساتھ کسانوں اور زمینداروں کو بروقت سہولیات اور معاونت فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ضروری آسامیوں کی ری ڈیزگنیشن کے لیے خصوصی کیس محکمہ سروسز کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں فارغ التحصیل گریجویٹس کے لیے ”وزیر اعلیٰ ایگری کلچر انٹرن شپ پروگرام“ متعارف کرایا جائے تاکہ زرعی شعبے میں جدت اور بہتری لانے کے ساتھ اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ زرعی شعبے کی بہتری کے لیے مرتب کی جانے والی پالیسی پر تسلسل کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے درکار وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے پانی سے چلنے والی روایتی آٹا پیسنے کی چکیوں کی بحالی اور ان کے تحفظ کے لیے بھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں صوبائی سیکریٹری زراعت، لائیوسٹاک و فشریز عثمان احمد، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ صفدر خان، ای ٹی آئی گلگت بلتستان کے پروگرام کوآرڈینیٹر میر وقار، سیکریٹری آئی ٹی ضمیر عباس، سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اینڈ ایریگیشن رحیم گل، سیکریٹری پلاننگ، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے نمائندوں، مقامی کسانوں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
گلگت بلتستان کے گلیشیئرز پاکستان کی آبی سلامتی کا اہم سرچشمہ ہیں،ان کے تحفظ کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے:وزیراعلیٰ امجد حسین
1 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات
4 دن ago
بڑے ہسپتالوں کی آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
5 دن ago
*گلگت بلتستان،رجسٹرڈ ووٹرز کے ووٹ دیگر بلدیاتی اداروں میں منتقل کرنے پر مکمل پابندی عائد*
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس استثنیٰ کے آن لائن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
Related Articles
چوبیس سال کے طویل عرصے بعد نئے قانونی فریم ورک کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
6 دن ago
گندم کی ترسیل کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ،سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان کا نوٹس،چھان بین کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
1 ہفتہ ago




