سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت کمشنر آفس ملتان میں گندم کی کاشت بارے اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ،سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد خان،کمشنر ملتان ڈویژن عامرکریم خان،ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول،کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی،عبدالحمید،ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان شہزاد صابر و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
