ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ضلع بٹگرام کی حدود میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی پر دفعہ 144 نافذ کر دی

اس آرڈر کے تحت غیر قانونی چین سا مشینوں اور آرا مشینوں کے استعمال پر بھی سختی سے پابندی لگائی گئی ہے تاکہ قیمتی جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ اقدامات جنگلات کے قدرتی حسن اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔جنگلات قدرتی دولت ہیں لیکن بدقسمتی سے غیر قانونی چین سا اور آرا مشینوں کے ذریعے ان کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ اس عمل سے نہ صرف درخت تیزی سے ختم ہو رہے ہیں بلکہ ماحول کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔غیر قانونی درختوں کی کٹائی سے جنگلات کی بقا، جنگلی حیات کا مسکن، اور ماحولیاتی توازن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ یہ رجحان مستقبل میں انسانی زندگی کے لیے بھی سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔اسی پس منظر میں، ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت غیر قانونی چین سا اور آرا مشینوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد درختوں کی غیر قانونی کٹائی کو روکنا اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔یہ اقدام جنگلات کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے بقا، ماحولیاتی توازن کی بحالی اور آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ماحول فراہم کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

جواب دیں

Back to top button