وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور راشدنصراللہ نے این اے 130 مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت وبحالی کا افتتاح کردیا

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی نگرانی میں حلقہ این اے 130میں مختلف ترقیاتی کام تیزی جاری ہیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اورمعاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشدنصراللہ نے این اے 130 مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت وبحالی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے بتایاکہ مدینہ کالونی میں 6 گلیوں کی تعمیرنو اوربحالی کے کام مکمل ہوچکے ہیں اور شہریوں نے ترقیاتی کاموں کوسراہاہے۔انہوں نے کہاکہ گھروں اور دکانوں کے سامنے تھڑے،ریمپس ختم کرکے گلیوں کی خوبصورت تعمیرنو کی گئی ہے۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے وژن کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

میاں مرغوب احمد نے کہاکہ این اے 130 میں پارکس اورسٹریٹس کی تعمیر نو،تزئین و آرائش کے کام کیے جارہے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب راشدنصراللہ نے کہاکہ ترقیاتی کاموں سے محروم علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔قائد مسلم لیگ میاں نوازشریف کے ترقیاتی وژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ راشدنصراللہ نے کہاکہ این اے 130 میں پارکس کی تعمیر نو اورگلیوں کی مرمت وبحالی سے شہریوں کوسہولت میسر آئے گی۔

جواب دیں

Back to top button