لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ماسٹرپلان لاہور ڈویژن 2050کی عوامی شنوائی برائے ماحولیات کاانعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں کیاگیا۔عوامی شنوائی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(آپریشنز) ایپا EPA شرجیل حفیظ وٹو،چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے،میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ایم سی ایل ڈاکٹر رائے امتیاز حسن نے شرکت کی۔ چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے اور کنسلٹنٹس نے شرکاکوماسٹر پلان 2050کی ضرورت و اہمیت بارے آگاہ کیا گیا کہ عوامی شنوائی میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق دی گئی تجاویز کاجائزہ لیا جائے گا۔ڈائریکٹرپنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی فوزیہ اکرم نے سموگ، ماحولیاتی آلودگی و دیگر مسائل کے متعلق بریفنگ دی۔معروف آرکیٹکٹ،ممبر لاہور بچاو تحریک کامل خان ممتازنے ماسٹرپلان کے مختلف مراحل کے متعلق آگاہ کیا۔کامل خان ممتاز نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری ماحولیاتی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلان پرکام جاری ہے۔
تہذیب کامر کز، خوشحال لاہورماسٹرپلان 2050 کا اولین مقصد ہے۔عوامی شنوائی میں لاہور ماسٹر پلان پر کام کرنے والی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ فرم دارالہنداسہ اور ایشیئن کنسلٹنٹ انجینئرنگ نے بریفنگ دی۔انوائرمنٹل ایکسپرٹ علیم بٹ اور رافع عالم نے شرکاکوماحولیاتی آلودگی کے اسباب و تدارک پربریفنگ دی۔دارالہنداسہ نے نمائندوں نے بریفنگ میں بتایا کہ انوائرمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹر پلان پر کام کیا جارہاہے۔ماسٹر پلان میں ماحولیاتی آلودگی، سموگ،انڈسٹری کے بے ہنگم پھیلاو،سوشل و اکنامک چیلنجز کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ماسٹر پلان میں پبلک ٹرانسپورٹ،سڑکوں،ہاوسنگ، زراعت،ہسپتال،لینڈ سکیپنگ،تعلیمی سہولیات،انڈسٹری،سیوریج ودیگرشہری ضرورتوں پر فوکس کیاگیاہے۔ماسٹر پلان لاہور ڈویژن میں لاہور،شیخوپورہ، قصور،ننکانہ کی مختلف شہری سہولتوں کاجائزہ لیا گیا ہے۔ ماسٹر پلان میں شہریوں کی مشاورت کو بھی شامل کیا جارہاہے۔ماسٹر پلان میں محکمہ ماحولیات کی تجاویزو سفارشات کو بھی شامل کیاجارہاہے۔ماسٹر پلان میں مستقبل کی آبادی میں ممکنہ اضافے،بے ہنگم پھیلاو اور رہائشی ضروریات کومدنظر رکھا گیا ہے۔شہری سہولتوں،پبلک ٹرانسپورٹیشن،سفری و پیڈسٹرین ضروریات کے مطابق پلاننگ کی جا رہی ہے۔ماسٹر پلان لاہور ڈویژن میں ثقافت، پارک، گرینری،سیوریج اور پانی کی منصوبہ بندی کو بھی پلاننگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔شہر میں ہائی رائز بلڈنگ،کمرشل و رہائشی ہائی رائز املاک کی تعمیر کو فروغ دیاجائے گا۔لاہور ماسٹر پلان میں روڈا، سی بی ڈی، کنٹونمنٹ، ڈی ایچ اے کے ایریا کی پلاننگ کوبھی شامل کیاجا رہا ہے۔ ڈویلپرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرماحولیاتی آلودگی سے متعلق ایشوز کو حل کیا جا رہا ہے۔عوامی شنوائی میں سٹیک ہولڈرز، کنسلٹنٹس،شہریوں اور طلبہ وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔سیمینارکے اختتام پر کنسلٹنٹس نے شہریوں اور سٹوڈنٹس کے سوالوں کے جوابات دئیے۔عوامی شنوائی میں ایل ڈی اے،محکمہ ماحولیات کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔






