نیلا گنبد اور ناصر باغ کے زیر زمین پارکنگ پلازوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےنیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا اچانک دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پارکنگ پلازہ کے تینوں فلورز پر جاری فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ٹیم نے پارکنگ پلازہ کے تینوں فلورز اور باہری حصے میں جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے تینوں فلورز پر پینٹ، فلورنگ اور فنشنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے بالائی حصے پر سیٹنگ ایریا اور ٹریفک جیومیٹری بنائی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹینگ ایریا اور ٹریفک جیومیٹری کا تفصیلی جائزہ لیا۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹیپا آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ پر فنشنگ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔دونوں پارکنگ پلازوں میں پینٹ، فلورنگ اور الیکٹریفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ناصر باغ سے کچہری چوک تک پیڈسٹرین زون ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔پیدل چلنے والوں کے لیے واک ویز اور فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں۔ نیلا گنبد سے منسلک اطراف کی سڑکوں کی بھی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ناصر باغ اور نیلا گنبد کے اوپری حصے پر خوبصورت سیٹنگ ایریا اور گرین ایریا پر کام تیزی سے جاری ہے۔نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازوں میں جدید پارکنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دونوں پارکنگ پلازوں کے پینٹ اور فنشنگ ورک جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ نیلا گنبد اور ناصر باغ کے زیر زمین پارکنگ پلازوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے اندرون سرکلر روڈ کے مجوزہ منصوبے بارے بھی بریفنگ دی۔

جواب دیں

Back to top button