سکندر سلطان راجہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ مدت تک اس اہم ائینی ادارے سربراہ رہنے کا اعزاز حاصل

لاہور( مقصود اعوان نمائندہ خصوصی)موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ مدت تک اس اہم ائینی ادارے سربراہ رہنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قیام کے بعد مارچ 1956 میں ایف بی خان متحدہ پاکستان کے پہلے چیف الیکشن کمشنر بنے اور 1969 تک اختر حسین،جی معین الدین خان اور این اے فاروق چیف الیکشن کمشنر رہے ان چاروں الیکشن کمشنر ز کا سول سروس آف پاکستان سے تھا ان ادوار میں 1956, 1962 اور 1965 کے انتخابات ہوئے اور 1969 سے جنوری 2020 تک 41 سالوں میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز رہنے والے 16 چیفس کا تعلق اعلیٰ عدالت سے تھا اعلیٰ عدلیہ کی نگرانی میں 1970 میں متحدہ پاکستان کے پہلے غیر جانبدارانہ عام انتخابات عدلیہ سے تعلق رکھنے والے پہلے چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبد الستار نے کروائے اور مشرقی پاکستان کے الگ ہونے کے بعد جسٹس وحید الدین پہلے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان بنے وہ 1973 تک اس عہدے پر فائز رہے،1973 کے نئے آئین کے بعد جسٹس سجاد احمد جان کو چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان مقرر کیا گیا جن کی نگرانی میں 1977 کے دھاندلی زدہ عام انتخابات ہوئے اور اس کے بعد 1985 کے غیر جماعتی انتخابات چیف الیکشن کمشنر جسٹس ایس اے نصرت کی سربراہی میں ہوئے اس طرح 1988, 1990, 1993, 1997, 2002, 2008, 2013, اور 2018 کے عام انتخابات بھی اعلیٰ عدلیہ کے سے تعلق رکھنے والے چیف الیکشن کمشنرز جسٹس نعیم الدین، جسٹس فخر عالم،جسٹس بختیار احمد جونیجو، جسٹس عبد القدیر چوہدری،جسٹس جسٹس ارشاد حسن خان،جسٹس قاضی محمد فاروق، جسٹس حامد مرزا، جسٹس فخر الدین جی ابرہیم، جسٹس سردار رضا خان چیف الیکشن کمشنر رہے ان میں تین جسٹس ایس اے نصرت، جسٹس نعیم الدین اور جسٹس سردار رضا خان کےعلاوہ کوئی بھی چیف الیکشن کمشنر اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری نہ کرسکا جبکہ1985 اور 2024 کے عام انتخابات کروانے دو چیف الیکشن کمشنر اپنی 5 سالہ آئینی مدت سے زائد اس عہدے پر فائز رہے انکے علاوہ جسٹس دراب پٹیل ، جسٹس مولوی مشتاق حسین اور جسٹس کرم الٰہی چوہدری بھی عبوری عرصہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز رہے اور جنوری 2020 میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے 41 سال کے بعد عدلیہ کی بجائے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سول سروس آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے سکندر سلطان راجہ کے سپرد کیا گیا جن کی نگرانی میں 2024 کے عام انتخابات منعقد ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جنوری 2025 میں اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرچکے ہیں مگر وہ اگلے نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر تک اس عہدے پر فائز رہیں گے اس وقت سلطان سکندر راجا in کو اج تک چیف الیکشن کمشنر کی ذمےداری سنبھالے ہوئے تقریباً 7 سال ہو چکے ہیں جو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

روز نامہ جنگ لاہور

جواب دیں

Back to top button