آل پاکستان نیوز ایجنسیز ایسوسی ایشن (اے پی این اے) کے قیام کا اعلان کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی تنظیم کے عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔نئی تنظیم کے مطابق دین محمد درد (API) کو صدر، خالد امین (INA) کو سینئر نائب صدر، یاسین مغل (پی ایم این) کو نائب صدر، ارشد محمود گھمن (TNI) کو جنرل سیکرٹری جبکہ روحیل اکبر (این ایل آئی) کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا۔
نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن ملک بھر کی نیوز ایجنسیز کے مسائل کے حل، باہمی تعاون کے فروغ اور صحافتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی.






