سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ احمد حسان کی قونصلیٹ جنرل آف ترکیہ مہمت ایمن سمسیک سے ملاقات

ترکیہ قونصل جنرل لاہورمسٹر مہمت ایمن سمسیک کی جانب سے خصوصی اسقبال کیا گیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، ثقافتی تبادلے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل تھے ۔خواجہ احمد حسان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں اقوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط اجاگر کیے اور معاشی و عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قونصل جنرل مہمت ایمن سمسیک نے خواجہ احمد حسان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون، بالخصوص تجارت، تعلیم، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے ترکیہ کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button