وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب سپیشئل spatial پلاننگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اتھارٹی میں تعیناتی کے طریقہ کار اور مالی معاملات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے عبداللہ نئیر اور دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پی ایس پی اے کے انتظامی امور پر غور کیا گیا۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پی ایس پی اے کو اہداف کے حصول کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل تعمیراتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی مریم نواز شریف پنجاب میں ماسٹر پلاننگ کے مطابق تعمیراتی کلچر کا فروغ چاہتی ہیں۔ پی ایس پی اے کے اے آئی سسٹم کی سیٹلائٹ کی مدد سے تربیت کی جا رہی ہے۔ پلاننگ سپورٹ سسٹم سے ہائوسنگ سکیموں کی منظوری کا آن لائن سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے پی ایس پی اے کا قیام ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کو درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔






