ہینڈآئوٹ
پی ڈی پی کا جائزہ اجلاس
لاہور؛ 24 اکتوبر
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ٹائم لائن کے مطابق 51 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کی سکیمیں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرینز اور زیر زمین ٹینکس بنانے کا کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔ اگلے مرحلے میں 20 سیور لائنز اور 115 ڈسپوزل سٹیشنز بنائے جائیں گے۔ وہ پروگرام مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) آفس گارڈن ٹائون میں متعلقہ میونسپل آفیسرز (انفراسٹرکچر) اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد زمان لک نے پی ڈی پی پر بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے اہداف حاصل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 35 ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر جاری ہے۔ اسی طرح سڑکوں، گلیوں اور پارکوں کی سکیموں پر بھی کام آگے بڑھایا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے زور دیا کہ ماسٹر پلان کو ہر ترقیاتی سکیم میں لازمی مدنظر رکھا جائے اور متعلقہ ایم او آئی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنائے۔






