پنجاب میں اہم سیٹوں پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس افسران تعینات،پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے اہم حقائق جاری کر دیئے

اعداد و شمار کے پنجاب نے اس وقت 326 پی اے ایس افسران کی خدمات وفاق سے مستعار لے رکھی ہیں۔پنجاب کی اپنی صوبائی سروس کے گریڈ 17 سے 21 تک کے 1200 سے زائد افسران بھی کام کر رہے ہیں۔کیونکہ پی ایم ایس افسران کو گریڈ 22 نہیں دیا جاتا۔پنجاب میں گریڈ 22 کی تین اہم سیٹیں ہیں جن میں چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو ہیں۔ڈی جی سول سروس اکیڈمی اور آئی جی پنجاب کی سیٹ پر گریڈ 22 کے افسران تعینات ہوتے ہیں۔اعدوشمار کے مطابق اس وقت پنجاب میں کمشنر کی 10 میں سے 8 پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور 2 پر پی ایم ایس افسر تعینات ہیں۔سیکرٹری/ چیئرمین کی 55 نشستوں میں سے 45 پی اے ایس اور 10 صوبائی سروس کے افسران تعینات ہیں۔ڈی سی کی 41 نشستوں میں سے 33 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور 8 پی ایم ایس افسران تعینات ہیں۔اب پی ایم ایس افسران کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ پر تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button