یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز، معروف کاروباری شخصیت میاں محسن کی قیادت میں شاندار ریلی کا انعقاد

یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں معروف کاروباری شخصیت میاں محسن کی قیادت میں ایک پُرجوش قومی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کو میاں قمرالزمان کی خصوصی معاونت اور بھرپور حمایت حاصل تھی۔ریلی میں میاں عاصم، میاں آصف، سید عمران اکبر ایڈووکیٹ، میاں ابراہیم اور دیگر معزز شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے وطن سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میاں محسن نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی بے مثال جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس کی ترقی، خوش حالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔میاں قمرالزمان نے کہا کہ ایسی تقریبات بالخصوص نوجوان نسل میں جذبۂ حب الوطنی اجاگر کرنے اور قومی اتحاد کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج، قومی اداروں اور وطن عزیز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

جواب دیں

Back to top button