ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج

حلقہ ایل اے 17 حویلی سے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار چودھری محسن عزیز نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیشکش کی ہے کہ حلقہ میں ری کائونٹنگ کرائی جائے، میں بھاری اکثریت سے نہ جیتا تو سیاست چھوڑ دونگا۔چودھری محسن عزیز نے وزیراعظم فیصل راٹھور کی کامیابی کے بعد جاری بیان میں کہا کہ فارم 27 والا وزیر اعظم اپنی شکست کو فتح میں بدل رہا ہے مگر ہمارے پاس تمام پولنگ اسٹیشنز کے پریزئیڈنگ آفیسرز کے نتائج موجود ہیں جس میں ہم 8600 کی واضح برتری سے جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موجود نتائج اور آر او کے پاس موجود نتائج میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہم نے آر او کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی مگر مسترد کردی گئی۔ہم آر او کی جانبداری نے حویلی کا پرامن ماحول تباہ کردیا ،مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیںدے سکتے ۔وزیر اعظم سارا دن اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر ٹھپے مارتے رہے،مسلح افراد پولنگ اسٹیشن پر اسلحہ لے کر ووٹرز کو ہراساں کرتے رہے، اس کے باوجود شکست دیکھ کر فارم 24 میں ہی ٹمپرنگ کرکے رزلٹ تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو دوبارہ گنتی پر اعتراض کیسا ؟ ویسے بھی دوبارہ گنتی میرا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو پیشکش کرتے ہیں وہ ایل اے 17 حویلی کہوٹہ کی ری کاونٹنگ کرالیں، اگر میں بھاری اکثریت سے نہ جیتا تو سیاست چھوڑ دونگا ۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں ووٹرز اپنا مینڈیٹ چوری ہونے کیخلاف آر او آفس کے باہر گھیرائو کرکے دھرنا دیئے ہوئے ہیں، حویلی کی تمام سڑکیں بند ہیں جب تک دوبارہ گنتی نہیں ہوتی اور مینڈیٹ واپس نہیں ہوتا احتجاج جاری رکھیں گے اور کسی صورت اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جواب دیں

Back to top button