آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے 7 نئے ارکان کی تقرری

صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سات نئے ارکان کی تقرری کی منظوری دے دی۔محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرریاں آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 48(2) اور آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1986 کی دفعہ 4(3) کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ارکان میں منیر حسین چوہدری ( سابق سیکریٹری حکومت)، لیاقت حسین( سابق ایس ایم بی ار )، محمد زاہد خان (سابق سیکریٹری حکومت)، پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس خان( ر)، ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید ( سابق وائس چانسلر)، محترمہ مدحت شہزاد ( سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری )اور ڈاکٹر محمد سلیم خان (ر) شامل ہیں۔تقرر کیے گئے ارکان میں ریٹائرڈ سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، خاتون رکن اور ایک پروفیشنل شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان کی مدتِ عہدہ تین سال ہوگی اور وہ مقررہ قواعد کے مطابق تنخواہ اور مراعات کے حقدار ہوں گے۔محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق تقرری کا نوٹیفکیشن اس تاریخ سے مؤثر ہوگا جس روز مذکورہ ارکان پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1986 کے تحت اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے !

جواب دیں

Back to top button