وزیر بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے پشاور ورسک گریویٹی کینال کی 24 کروڑ روپے کی ذیلی اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت اور صوبائی وزیرِ بلدیات مینا خان آفریدی کی نگرانی میں پشاور کی بڑی نہروں میں گندے پانی کے نکاس کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مختص 5 ارب روپے کے منصوبے کے تحت ورسک گریویٹی کینال کی 24 کروڑ روپے کی ذیلی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیرِ بلدیات مینا خان آفریدی نے کردیا،افتتاحی تقریب میں سابق معاونِ خصوصی محمد عاصم خان، پارٹی رہنماؤں و کارکنان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس ذیلی اسکیم کے تحت نہر کے دونوں اطراف موجود گھروں کے گندے پانی کے کنکشنز کو مناسب نکاسی آب کے نظام سے منسلک کیا جائے گا، جبکہ سڑکوں کی بحالی، نہر کے اطراف صفائی اور خوبصورتی و تزئین و آرائش کے کام بھی شامل ہیں۔منصوبے کی تکمیل سے نہر میں گندے پانی کے براہِ راست اخراج کی روک تھام، نکاسی آب کے نظام میں بہتری اور نہر کے اطراف کے علاقوں کو صاف، صحت مند اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے مزید 74 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
1 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،انتخابات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تعیناتیاں
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں ڈیجیٹل تعلیمی اصلاحات پر اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ضلع خیبر کے عوام کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ!
1 ہفتہ ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
1 ہفتہ ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
2 ہفتے ago



