*اے ڈی بی وفد کا پنجاب واسا ہیڈکوارٹرز کا دورہ*

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے کنٹری ڈائریکٹر اور ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں وفد نے آج پنجاب واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (P-WASA) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی پنجاب واسا طیب فرید نے وفد کا استقبال کیا اور شرکاء کو پنجاب واسا کے مینڈیٹ، صوبے بھر میں قائم واسا ایجنسیز، جاری اقدامات، ترقیاتی ترجیحات اور پنجاب میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج سروسز کی بہتری کے لیے درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران DREAMS پراجیکٹ کے تحت اے ڈی بی کے جاری تعاون، پنجاب واسا کے ادارہ جاتی استحکام، آپریشنل ترجیحات، سرمایہ کاری کی ضروریات اور مستقبل میں تکنیکی و مالی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کو پنجاب بھر میں واٹر سپلائی، سیوریج اور نکاسیٔ آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادارہ جاتی استعداد بڑھانے اور شہریوں کو بہتر شہری خدمات کی فراہمی کے لیے پنجاب واسا کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔اے ڈی بی وفد نے پنجاب واسا کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور واٹر اینڈ سینیٹیشن کے شعبے میں مستقبل میں مشترکہ اقدامات کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔ملاقات میں ADG (ہیڈکوارٹرز) زمیّر حسین، ADG آپریشنز سہیل قادر چیمہ اور پرنسپل الجزاری اکیڈمی (AJWA) ڈاکٹر ثمن خالد نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button