وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران عوام اور حلقہ عمائدین کے مسائل سنے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد صرف اعلانات نہیں بلکہ عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کھلی کچہریاں عوام اور حکومت کے درمیان براہِ راست رابطے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ حلقے میں سڑکوں، سیوریج، نکاسی آب، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوامی نمائندے اور انتظامیہ مل کر شہری مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کریں۔ اپنی چھت، اپنا گھر سمیت فلاحی منصوبوں کا مقصد عام آدمی کو عملی ریلیف فراہم کرنا ہے۔ بلال یاسین نے کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں پر پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی ہدایت کردی۔ مکہ دفاعی معاہدہ میں پاکستان کا سعودیہ اور ترکی سے برادرانہ اتحاد امت مسلمہ کیلئے امید کا روشن مینار ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی اجتماعی کاوشوں سے ایک بار پھر ایٹمی طاقت پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی زیر صدارت جدید اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس*
2 گھنٹے ago
*اے ڈی بی وفد کا پنجاب واسا ہیڈکوارٹرز کا دورہ*
3 دن ago
ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرنیوالے ایم ڈی واسا چنیوٹ محمد رفیع کو معطل کر دیا گیا
4 دن ago
*پنجاب کے سیوریج نظام کی جدید سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ*
4 دن ago
*لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری، پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پی سی ون کی منظوری*
Related Articles
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
6 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
7 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
1 ہفتہ ago



